• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچز کے ساتھ کانوائے کانظام ختم کیاجائے‘میرظفرلہڑی

کوئٹہ(پ ر) قبائلی شخصیت وٹرانسپورٹرحاجی میر ظفرلہڑی نے کوئٹہ سے مختلف شہرجانےو الی کوچز کے ساتھ فورسز کانوائے پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حفاظتی نکتہ نظر سے مقررکیے گئے فورسز کانوائے مسافروں کیلئے نہ صرف دردسر بن گئے ہیں بلکہ تجارتی مسافروں کو لاکھوں روپے کانقصان ہورہاہے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال قدرے بہتر ہوچکی ہے بلکہ حکومتی حکام بھی یہ دعویٰ کرتے نہیں تھکتے کہ بلوچستان میں مکمل امن بحال ہوچکاہے لیکن اس کے باوجود کانوائے دیناسمجھ سے بالاترہے انہوںنے کہاکہ کانوائے کی وجہ سے کوچز کم سے کم پانچ گھنٹے اپنے مقررہ وقت سے لیٹ ہورہی ہیں جس کے باعث مسافروں کی تعداد بھی نصف ہوکررہ گئی اورٹرانسپورٹرز کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہےجس پر مجبوراً کولپور کے مقام پر درجنوں مسافرکوچز کھڑی ہیں جس کاکوئی نوٹس نہیں لیاجارہا حکومتی نمائندوں کی لاپروائی کوئی سنگین بحران پیداکرسکتی ہے اس لیے حکومت اورارباب اختیار چھ روز سے جاری ہڑتال کا نوٹس لیکر مسئلے کاحل نکالیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ کانوائے کانظام ختم کیاجائے بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز انتہائی اقدام اٹھانے پرمجبورہونگے۔
تازہ ترین