• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب میں تعلیمی اداروں کے قیام کی مخالفت قبول نہیں‘ بی ایس اوپجار

کوئٹہ(آن لائن)بی ایس او پجار کے صوبائی صدر علاؤ الدین مری، کریم بلوچ، جنرل سیکرٹری عمران بلیدی، شفقت ناز بلوچ اور نصراللہ بلوچ نے صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے سریاب میں تعلیمی اداروں کے قیام کی مخالفت کو قوم پرستی اور جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز اول سے بلوچ دشمن کش پالیسیوں کے تحت بلوچوں کے لئے تعلیم سمیت تمام بنیادی حقوق کو شجر ممنوع بنا دیاگیاہےگزشتہ دنوں صوبائی وزیر تعلیم نے سریاب میں تعلیمی اداروں کے قیام کی مخالفت کرکے لسانی تعصب کی انتہا کردی موصوف اقتدار کیلئے بلوچ پشتون برادراقوام کو دست وگریباں کرناچاہتے ہیں لیکن وہ اپنی سازشوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے ۔
تازہ ترین