• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخی کےالزام میں گرفتار پروفیسر کی ضمانت پر رہائی کی درخواست

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں مبینہ گستاخی کے الزام میں گرفتار پروفیسر انوار نے اسلام آباد کی انسدادہشتگردی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو مئی کو طلب کر لیا ۔ وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پروفیسر انور کا سوشل میڈیا میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی سے کوئی تعلق نہیں،پروفیسر انور ایک سچے مسلمان ہیں،مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتے،عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے،عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے درخواست میں بنائے گئے فریق حافظ احتشام احمد اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کو دو مئی کو طلب کر لیا۔
تازہ ترین