• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی تاجر سے خفیہ ملاقاتیں شکوک کو جنم دے رہی ہیں، حامد موسوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ملکی مفادات پر سمجھوتہ کرکے کئے جانے والے ’بیک ڈور معاہدے‘ اور کلبھوشن کی سزا پر کوئی ڈیل قوم ہر گز قبول نہیں کرے گی۔ حکمرانوں کی بھارتی ’ایلچی تاجر ‘سے خفیہ ملاقاتیں شکوک کو جنم دے رہی ہیں ،بھارت اسرائیل امریکہ کے تمام جاسوسوں اور انہیں پناہ دینے والے غداروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ولائے محمدؐ و آل محمدؐ کی مناسبت سے ’’محفل انوار کربلا ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران سیاستدان امریکی دباؤ سے نکلیں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے بھارتی جاسوس کو سزائے موت دلوا کر اپنا فرض پورا کیا ،اب حکومت اس پر عملد ر آمد کروا کے اپنی ذمہ داری نبھائے۔ قوم حکومت سے دلیرانہ اور جراتمندانہ فیصلوں کی متقاضی ہے ۔
تازہ ترین