• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں دولڑکیوں سمیت چارافرادکواغواکرلیاگیا۔ تھانہ گنج منڈی کو محمد علی نے بتایاکہ کامرا ن ،غنی ،سونیا ، گڑیا ،روبینہ اور نا صرہ نے مجھے زدوکوب کیااورگھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر کمرہ میں بند کر دیا پھر مجھےگھسیٹ کر رکشہ میں بٹھایا اور مجھے اغوا ء کر کے سکیم تھری ایک نامعلوم مکان میں لے جا کر تشدد کیا اور بعدمیں پولیس کے حوالے کر دیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کو دلارم خان نے بتایا کہ اس کا 29سالہ بیٹا یعقوب نواز شریف پارک کے پاس موجود تھا کہ کالے رنگ کی ایکس ایل آئی کار میں سوار چار افراد میرے بیٹے کو زبردستی گاڑی میں ڈالا اور اغواء کرکے لے گئے ۔تھانہ صادق آبادکو بنیامین نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ن) عمر 11سا ل کو ان کے ہمسائے اشرف مسیح ، کلثوم ،شان مسیح اورشہزاد مسیح نے اغوا ء کر لیا جو میرے گھر سے دو تولے سونا اور40ہزار روپےبھی لے گئے ۔تھانہ سہالہ کوسیدزاہدعباس نے بتایاکہ نامعلوم افراداس کی بیٹی 14سالہ (م)کواغواکرکے لے گئے۔
تازہ ترین