• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالت میںسانحہ راجہ بازار کیس کے ملزموں کی ضمانت خارج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے سانحہ راجہ بازار کیس میں ملوث دو ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی جبکہ تیسرے کو پولیس نے درخواست ضمانت واپس لئے جانے پر گرفتار کرلیا۔ چوتھے گرفتار ملزم کی بھی عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی، راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کی پولیس نے 2013میں یوم عاشور پر مسجد ومدرسہ نذر آتش اور نمازیوں کو شہید کرنے کے الزام میں قمر عباس کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ سید قمر عباس، سید طاہر عباس اور نذر حسین نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔ گزشتہ روز عدالت نے طاہر اور نذر کی عبوری ضمانت خارج کردی جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ قمر عباس کی طرف سے درخواست ضمانت واپس لئے جانے پر عدالت نے ملزم کو گرفتار کر کے دس روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، تاہم عدالت نے چوتھے گرفتار ملزم فضل عباس کی درخواست ضمانت فریقین کے وکلا کی بحث سننے کے بعد خارج کردی۔
تازہ ترین