• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی اجلاس میں پی ایس ایل کی تعریف کی گئی ،شہریار خان

راولپنڈی (جنگ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ دبئی میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میںپی ایس ایل فائنل کی بہت تعریف کی گئی۔فائنل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی انتظامات کو سراہا گیا۔آئی سی سی لاہور میں ورلڈ الیون بھیج رہی ہے۔امید ہے ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی۔ورلڈ الیون کے بعد اور دروازے کھلنا شروع ہوں گے۔ہفتے کو پنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ الیون کو کراچی بلانا چاہتے تھے۔آئی سی سی نے کہا کہ لاہور میں سکیورٹی کا جائزہ لے چکے ہیں۔اس لئے میچ لاہور میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بگ تھری بننے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا آئی سی سی کو بھارت کے خلاف لیگل ایکشن سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں۔بنگلہ دیش سے اپنی ہوم سیریز سے متعلق بات ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم پاکستان آئے۔
تازہ ترین