• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی میں بھرتیوں کادوسراروز‘523امیدوارکامیاب

سرگودھا(نامہ نگار) ریجنل پو لیس آفیسر ذوالفقار حمید (چیئر مین سلیکشن بورڈ)کی زیر نگرانی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں دوسرے دن بھی محکمہ سی ٹی ڈی میں کارپورلز کی بھرتی کے سلسلہ میں فزیکل و میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی سرگودھا شاہ نواز( سیکریٹری سلیکشن بورڈ)،سی ای او ہیلتھ پروفیسر نوید جبار(ممبر سلیکشن بورڈ)،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عرفان فرید(ممبر سلیکشن بورڈ)،این ٹی ایس کے کو آرڈینیٹر محمد اشرف ، ڈاکٹرزاور ریسکیواہلکار بھی موجود تھے۔ ٹیسٹ میں دو دنوں میں 1344امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 523 امیدوار کامیاب ہوئے۔کامیاب ہونے والوں میں 445 مرد امیدوار اور 78خواتین امیدوار شامل ہیں۔کامیاب ہونے والے امیدواروں کا این ٹی ایس تحریری امتحان لے گا۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
تازہ ترین