• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہی وال ‘ پانی ملا گوشت فروخت کرنے پر قصاب گرفتار

ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار) پانی ملے گوشت کی شکایت پر ویٹرنری آفیسر تحصیل ساہی وال ڈاکٹر زاہد اور اسسٹنٹ ڈاکٹر رانا محمد اعجازنے عملے کے ہمراہ ساہی وال میں چھاپہ مار کر پانی ملا گوشت فروخت کرنیوالے قصاب عمران کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کا موقع پر چالان کر دیا۔ ڈاکٹر زاہد نے قصابوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر جالیاں لگائیں دوسری صورت میں چالان اور لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین