• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

سرگودھا(نامہ نگار) ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے نواحی علاقہ میں چھاپہ مار کر انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے سرگودھا کے علاقہ مڈھ رانجھا میں چھاپہ ما ر کر مختار اور ظفر کو حراست میں لے لیا ملز ما ن کے بارے بتا یا گیاہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور شکایت ملنے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں حراست میں لے لیا اور لاہور منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین