• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاقی منصوبوں کیلئے 30 لاکھ فی یونین کونسل مختص کر دئیے ہیں ،مئیر میونسپل کارپویشن

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مئیر میونسپل کارپویشن سیالکوٹ توحید اختر نے کہا کہ شہر کی یونین کونسلز میں ترقیاقی منصوبہ جات کے لئے 30 لاکھ روپے فی یونین کونسل مساوی اور بلا تفریق مختص کر دئیے گئے ہیں تا کہ یونین کونسل کےچیئر مین اپنی اپنی یونین کونسل میں علاقائی ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر ترقیاتی کام کروا سکیں۔اس سلسلہ میں یونین کونسلز کو مراسلے جاری کر دئیے گئے ہیں کہ وہ فوری طور پر منصوبےپیش کریں تا کہ رواں مالی سال کے دوران30 جون تک منصوبے مکمل کروائے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2017-2018 کے بجٹ میں اضافے کے لئے ٹیکسز اور وصولی کے نظام کوصاف شفاف اور آسان بنا کر میونسپل کارپوریشن کے بجٹ میں خاطر خواں اضافہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین