• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلے کے حل تک دھرنا جاری رہے گا، جماعت اسلامی کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے شہریوں پر کے الیکٹرک کے مظالم، سخت گرمی میں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ،اوور بلنگ اور جعل سازی و دھوکا دہی کے ذریعہ شہریوں سے اربوں روپے وصول کرنے کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ہفتہ کو گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ فوارہ چوک کے اطراف میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے جھنڈے اور قومی پرچم بھی لگائے گئے تھے اور بڑے بڑے بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے۔جن پر کے الیکٹرک ، نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف اور عوامی مطالبات کے حق میں مختلف نعرے اور عبارتیں درج تھیں۔ دھرنے کے شرکاء نے کے الیکٹرک کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اسلامک لائرز موومنٹ کی قیادت میں وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔وکلاء کے وفد نے سٹی کورٹ اور ہائی کورٹ سے وابستہ وکلاء کی جانب سے ون ملین پٹیشن دستخطی فارم کی بڑی تعداد حافظ نعیم الرحمن کے سپرد کی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا کہ کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہاؤس پر دیا جانے والا دھرنا مسئلے کے حل تک جاری رہے گا، گورنر سندھ اپنی اتھارٹی شوکریں اور یقین دہانی کرائیں کہ کے الیکٹرک کی لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا اور کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کے مظالم سے نجات دلائی جائے گی تو ہم مذاکرات کے لیے تیا ر ہیں۔
تازہ ترین