• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر 2867 میگاواٹ رہ گیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) موسم کی حدت میں کمی کے ساتھ طلب میں کمی کی وجہ سے بجلی کے شارٹ فال میں بھی کمی آگئی۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار سے کم ہوکر 2867 میگاواٹ ہوگیا گزشتہ روز بجلی کی طلب (16103) جبکہ پیداوار 13236 میگاواٹ تھی جبکہ شارٹ فال 2867 ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز پن بجلی سے 3942 میگاواٹ جنکوز سے 2257‘ آئی پی پیز سے 7037پیداوار حاصل کی گئی۔
تازہ ترین