• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈگورننس اورترقی کے بغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں‘اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ گڈگورننس اورترقی کے بغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں‘ سارک کےرکن ممالک کو غربت کے خاتمے اور خطے کی معاشی ترقی کیلئےمل کر کام کرنا ہو گا ، دنیا میں بہت سے گلوبل بلاکس بن چکے ہیں جن سے وہ بھر پور فائد ہ اٹھا رہے ہیں‘ اسی طرح سارک بھی معاشی بلاک بن سکتا ہے ‘اس کیلئے تمام ممالک کو کردار ادا کر نا ہو گا۔ وزیر خزانہ نےان خیالات کا اظہار ہفتہ کو جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے آئی سی ایم اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جنوبی ایشیا کی فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کی بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن  سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ، کانفرنس کا موضوع "سارک کو درپیش معاشی چیلنجز "تھا ، اسحاق ڈار نے کہا کہ سارک خطے میں دنیا کی بہت بڑی آبادی بستی ہے اور اس کو سماجی و معاشی ترقی کیلئے وسائل کی ضرورت ہے ، شفافیت اور گڈ گورننس سے معاشی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں ، پاکستان نے گزشتہ تین برس میں معاشی استحکام حاصل کیا ہے ،اور جی ڈی پی کی شرح جو تین فیصد سے کم تھی، بڑھ کر 4.7فیصد ہو گئی ہے،رواں برس پانچ فیصد سے زیادہ کا ہدف حاصل کر لیا جائیگا ۔
تازہ ترین