• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملین مارچ عوامی حقوق کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگا، انیس قائم خانی

 کراچی (استاف ر پو ر ٹر)پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ 14 مئی کو ہونے والا ملین مارچ عوام کے بنیادی حقوق حاصل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے عوام آج تک جنہیں حقوق دلوانے والا سمجھ رہے تھے انہوں نے دھوکہ دیا، پاک سرزمین پارٹی استحکام پاکستان اور خوشحال عوام کیلئے وجود میں آئی ہے  اور ہم کراچی  کے عوام کو کسی صورت بے بس و لاچار نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم  اس شہر کے عوام کے  بنیاد حقوق حاصل اور مسائل کو انکے گھر کے دروازے پر حل کروانے کی جدوجہد کررہے ہیں کراچی کے تمام افراد پاک سرزمین پارٹی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہمارے  قدم سے قدم ملا کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری احتجاجی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اب کارکنان گھر گھر جائیں اور لوگوں کو پاک سر زمین پارٹی کا پیغام پہنچائیں  اور 14مئی کو ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیں، کراچی کے تمام افراد بلا امتیاز رنگ ونسل، زبان، مذہب  اپنے بنیادی حقوق اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے اس  ملین مارچ میں بھر پور تعداد میں شرکت کریں۔
تازہ ترین