• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلے دشمنوں کے علاوہ دوست نمادشمنوں کا بھی سامناہے‘چوہدری نثار

کراچی(اسٹاف رپورٹر‘ایجنسیاں )وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ ہمیں کھلے دشمنوں کے علاوہ دوست نمادشمنوں کا بھی سامناہے‘کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال تھامگررینجرزاورپولیس نے چوروں اور بھتہ خوروں کو بھاگنے پر مجبورکردیا‘سندھ حکومت کراچی میں رینجرز کے کردار کو ہر تین مہینے بعد متنازع نہ بنائے‘رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے مدد کی جائے‘رینجرز نے ذمہ داریوں سے بڑھ کر کراچی میں امن کے لیے کردار ادا کیاہےیہ بات انہوں نے ہفتہ کو سپرہائی وے پر رینجرز ٹرینگ سینٹرمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ ان کا کہناتھاکہ کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردار ادا کیا ہے‘ کراچی میں امن ہو گا تو پورے ملک میں امن ہو گا اور دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے‘ کھلے دشمنوں کے علاوہ ہمیں چند دوست نما دشمنوں کا بھی سامنا ہے‘چند سال پہلے تک کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال بناہوا تھا، وہ کہتا تھا آگ لگادو تو آگ لگ جاتی تھی، وہ کہتا تھا شہر بند کردو شہر بند ہوجاتا تھا، لیکن آج ایسا نہیں ہے‘آج رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ان چوروں اور بھتہ خوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا ہے‘ یہ بہت بڑی تبدیلی ہےلیکن ابھی کام ختم نہیں ہوا‘اسے منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے‘چوہدری نثارنے رینجرز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف رینجرز نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی‘ساڑھے تین سال پہلے رینجرز سندھ کو انتہائی مشکل کام دیا گیا ۔
تازہ ترین