• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، شیوسینا کے انتہا پسندوں نے پاکستانی پرچم نذرآتش کردیا

  بھگواڑہ (جنگ نیوز) بھارتی انتہا پسند شیوسینا کے شدت غنڈوں نے پنجاب کے قومی شاہراہ پر مبینہ طور پر پاکستانی پرچم نذرآتش کردیا۔ شیوسینا کے پرچم کو لہراتے ہوئے ان کارکنوں نے مبینہ طو رپر پاکستان کے خلاف نعرے لگائے اور مرکز کے علاوہ جموں کشمیر حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ احتجاجی کارکنوں نے ڈی سی پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کا پتلا بھی نذرآتش کردیا۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان سے حملہ کئے جارہے ہیں جبکہ مرکزی حکومت پاکستان کے ساتھ نرم معاملہ رکھتی ہے۔ ریاستی حکومت کو بچانے کیلئے وہ دہشت گرد حملوں کو نظرانداز کررہی ہے۔ ہماری فوج اور نیم فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ ہندوستان کو غیرمستحکم کیا جاسکے۔
تازہ ترین