• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت مکمل کرنے کیلئے درخواست دائر

راولپنڈی (جنگ نیوز)پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے خصوصی عدالت میں سماعت مکمل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔اکرم شیخ نے اپنی درخواست میں کہا ہے ٹرائل مکمل نہ کرنا سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزم پرویزمشرف بیمارنہیں،محض ٹرائل میں رکاوٹ ڈالی گئی،خصوصی عدالت ایکٹ اورفوجداری قانون کے مطابق مقدمے کی کارروائی نہیں روکی جاسکتی۔انہوں نے استدعا کی کہ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت مکمل کی جائے۔
تازہ ترین