• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ لاہور کا پیپلز پارٹی کو 4 مئی کو لوڈ شیڈنگ کیخلاف مینار پاکستان پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار

لاہور(نمائندہ جنگ)  لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو 4مئی کو لوڈ شیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 27اپریل کو صوبہ بھر میں دفعہ 144کے تحت جلسے جلسوس کرنے پر پابندی عائد  کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کو درخواست دی تھی جس میں چار مئی کو مینار پاکستان کے احاطے میں لوڈ شیڈنگ کے بحران کے خلاف پر امن احتجاج کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی۔
تازہ ترین