• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین کراچی ہائی وے پر ٹریلر کی موٹر سائیکل کوٹکر ، باپ بیٹی ہلاک، ماں شدید زخمی

بدین(نامہ نگار) کراچی بدین ہائی وے پر کھورواہ چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی واقعے کے نتیجے میں چالیس سالہ موٹر سائیکل سوارعبدالغنی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پہ سوار اس کی چار سالہ بیٹی پروین اور اہلیہ بھاناں شدید زخمی ہو گئیں جنہیں تعلقہ اسپتال گولارچی پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چار سالہ بچی بھی دم توڑ گئی جبکہ اسکی ماں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔
تازہ ترین