• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل سیشن جج قصور سمیت 12 سول ججز کے تبادلے کر دیئے گئے۔رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج قصور مس عائشہ رشید اعوان  کو لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار پرفارمنس اویلیوشن اینڈ کیپیسٹی بلڈنگ,ڈائریکٹورٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعنیات کر دیا ۔ سول جج محمد ضیاء الرحمان کو گجرات سے لاہور، محمد ظریف کو شاہپور سے لاہور ،محمد نوید کو دریا خان سے لاہور ، عثمان سرور فیصل آباد سے لاہور ،نوید عبّاس کو گوجرانوالہ سے لاہور، محمد جمیل کو وزیرآباد سے لاہور،شاہد نصیب کو گجرات  سے لاہور، ذولفقار حسین کو سرگودھا سے لاہور، نثر محمود گوندل کو ڈسکہ سے لاہور،محمد احمد بدر منیر وہاڑی سے لاہور، ذولفقار احمد کو ماڈل ٹاؤن سے لاہور اور مس حماہ  الطاف کو سوہاوہ سے لاہور  رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین