• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفافیت کیلئے مانیٹرنگ ونگ بنادیا، انتخابات میں سرخرو ہوں گے، افسران حلقہ بندی کی تیاری کریں، چیف الیکشن کمشنر

لاہور( این این آئی)چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے کہاہے کہ پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن اور 2018ء کے عام انتخابات پر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سر خرو ہوں گے،عام انتخابات کو مزید شفاف بنانے کے لئے باقاعدہ مانیٹرنگ ونگ تشکیل دیا گیا ہے جو ہر مرحلے میں ہر جگہ بھرپور مانیٹرنگ کرے گا اور اپنی رپورٹ فوری طو رپر الیکشن کمیشن کو دے گا، افسران حلقہ بندی  کی تیار ی کریں،مردم شماری مکمل ہونے پر ہماری ذمہ داری شروع ہونیوالی ہے ،صوبائی الیکشن کمشنرز کو اعلیٰ معیار کا الیکشن میٹرل خریدنے کے اختیارات دیدئیے ،مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہونے پر ہماری ذمہ داری بھی شروع ہونے والی ہے اور الیکشن کمیشن کے افسران حلقہ بندی کے کام کے لئے آپ خود کو ذہنی طور پر تیار کرلیں،الیکشن میٹریل کو ڈی سنٹرالائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو اپنی ضرورت کے مطابق اعلیٰ معیار کا الیکشن میٹرل خریدنے کے اختیارات دیدئیے گئے ہیں ،نئے قانون کے تحت پولنگ اسٹاف کو الیکشن کمیشن کے تابع کیا جا رہا ہے ،ا نتظامی اور معاشی خود مختاری بھی حاصل ہونے والی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین