• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم اسا تذہ نے احتجا جی تحریک چلانے کااعلان کردیا

پشاور(خبرنگار)تنظیم اسا تذہ خیبر پختونخوا نے حکومت کی جانب سے پرامن احتجاج پراساتذہ کیخلاف انتقا می کا ررو ائی کے فیصلے اورمطالبات پورے نہ ہونے پرصوبہ بھرمیں احتجا جی تحریک چلانے کااعلان کردیا۔یہ اعلان تنظیم اساتذہ کے صو بائی صدر خیر اللہ حوا ری نے پشاورپریس کلب کے باہرہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا‘ اس موقع پر مقر رین نے گزشتہ روز آل ٹیچر ز کو ار ڈینیشن کو نسل کے پلیٹ فورم سے ہو نے والے پر امن احتجاجی مظاہر ے پر حکومت کی جانب سے اسا تذہ کیخلاف انتقا می کارروائی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ما نیٹرینگ نظام کیخلاف نہیں لیکن اس کے طریقہ کا ر پر اعترا ضا ت ہیں‘ ما نیٹرنگ نظام کا اطلاق ہراس ادارے اور اشخا ص پر بلا امتیاز ہو نا چاہیے جو سر کا ری خزا نے سے تنخوا ہیں لے رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹا ئم سکیل ‘ سن کو ٹہ ‘ این ٹی ایس پر ہو نے والے 50ہزار کنٹریکٹ اسا تذہ کو ریگو لر کیا جائے ایڈ ہا ک ریلیف کو بنیا دی تنخوا ہوں میں ضم کیاجائے حکومت اپنے وعدے کے مطابق اسا تذہ کے جائز مطالبات تسلیم کر کے نظام تعلیم میں خلل ڈالنے سے روکے اور طلباء کے مستقبل کو تبا ہی سے بچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہما رے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کئے گئے توحکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اوراس سلسلے میں مرحلہ وار 5 مئی کو ہر ی پو ر ، 6مئی کو ملا کنڈ ایجنسی ، 7 مئی کو دیر 10 مئی کو لکی مر وت میں احتجا جی جلسے کئے جائیں گے۔
تازہ ترین