• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آخری روز چیئرمین نے مختلف مراکز کا دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے سائنس فیکلٹی کے نویںاور دسویں کے سالانہ امتحانات کے آخری دن بدھ کو میٹرک کا انگلش لازمی کا پرچہ ہوااس دوران خصوصی ویجلینس ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور بتایا کہ 135؍امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ، نقل کی روک تھام پر قابو پانے کے باعث اس دفعہ نقل مافیا کو اپنی اس گھنائونی سازش کا کھل کر موقع نہیں مل سکا، کاپیوں کی جانچ شروع ہوگئی 31؍جولائی تک رزلٹ بھی جاری کر دیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ غفلت برتنے والی معائنہ ٹیموں پر مامور سینٹر سپرنٹنڈنٹ، ویجیلینس آفیسر اور سینٹر کنٹرول آفیسر کو سبکدوش کر دیا گیا۔
تازہ ترین