• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرچہ آئوٹ ہونے کے کیس میں8 تعلیمی افسران تین سال بعد بے گناہ قرار

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ)پی ای سی امتحان 2014 کےپانچویں جماعت کے پرچہ آئوٹ ہونے کے کیس میں8 تعلیمی افسران کوتین سال بعد انکوائری میں بے گناہ قراردے دیا گیا۔ راولپنڈی کے آٹھ سینئراساتذہ کواس کیس میں نامزد کیا گیا اور گرفتارکرکے جیل بھیجاگیا تھاجوبعد میں ضمانت پررہا ہو گئے تھے۔ حکومت پنجاب نے کیس کی انکوائری کروائی جو سیکرٹری اوقاف نوازش علی خان نے کی، جنھوں نے ان تمام ہیڈماسٹر اور سینئراساتذہ کرام جن میں محمداصغرراجہ، افغان، زاہداقبال ،ذوالفقار اور جاوید اخترشامل ہیں کو بے گناہ قرا ر دے دیا۔ذرائع کے مطابق ان اساتذہ کو انکوائری اوربغیرکسی ثبوت کے جیل بھیجاگیا تھا۔ انکوائری آفیسر کے مطابق پرچوں کے بنڈل بناتے ہوئے بجلی چلی گئی تھی جسکی وجہ سے کچھ بنڈل پیکنگ کے دوران رہ گئے تھے اور ٹرانسپورٹیشن کے دوران ناقص پیکنگ کی وجہ سے کچھ پیکٹ جزوی طورپرپھٹ گئے تھے ان اساتذہ کرام کااس میں کوئی قصور نہیں ہے۔
تازہ ترین