• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکول ریگولیٹری اتھارٹی بل اسمبلی سےپاس کرائیں گے،عاطف خان

پشاور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے واضح کیا ہے کہ پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن ریگولیٹر ی اتھارٹی بل تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے جسے صوبائی اسمبلی سے ضرور پاس کرائیں گے، خیبر پختونخوا کے پرائمری سکولوں میں اب خواتین ٹیچرز پڑھائیں گی،پشاورکےمقامی ہوٹل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئےعاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ آٹو مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا جس سے ٹیچرز کو کسی بھی قسم کی شکایت پر آٹومیٹکلی نوٹس جاری ہو گا،کلاس رومز کے علاوہ اگلے سال تک صوبہ کے تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مکمل کر لیا جائے گا،وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اب پرائمری سکولوں میں خواتین ٹیچرز بھرتی کی جائیں گی ، اسی طرح ٹیچرز ٹریننگ پر پہلی مرتبہ 80کروڑ روپے خرچ کئے گئے، پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن ریگولیٹر ی اتھارٹی بل میں تمام سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا خیال رکھا گیاہے، بل کا مقصد نجی تعلیمی اداروں کو گرفت میں لینا ہرگزنہیں بلکہ ا نکی کارکردگی کو مزید بہتر بناناہے،بل کابینہ سے پاس کروا کر اب صوبائی اسمبلی سے بھی منظور کروائیں گے جو سکولوں کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے درجہ بندی کرے گی ،سکول مالکان مہنگائی کے تناسب سے اتھارٹی کی اجازت کے بعد ہی فیس میں اضافہ کر سکیں گے اب کوئی پوشیدہ چارجز نہیں لیے جا سکیں گے ،وزیرتعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ سکول کے ٹیچرز کی تنخواہوں کا تعین بھی یہی اتھارٹی کرے گی، سرکاری سکولوں میں انگلش کو میڈیم آف انسٹرکشن بنانے کے لئے برٹش کونسل کے تعاون سے 83ہزار اساتذہ کو خصوصی تربیت دینے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
تازہ ترین