لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کا موٹویشنل سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میںاساتذہ کی کارکردگی جانچی جا ئے گی ۔ محکمہ ایجوکیشن کی تاریخ میں پہلی دفعہ سروے کروایا جارہا ہے ۔ سروے کے بعد اساتذہ کی ری سٹرکچرنگ کی جائے گی ۔ سروے کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔سروے منتخب شدہ سکولوں میں کیا جائے گا ۔ ابتدائی طور پر سروے نو ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز میں کیا جائے گا ۔