• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب کا آئندہ تعلیمی بجٹ تاریخ ساز ہو گاجس میں سکول ایجوکیشن کی ترقی اور مستحق بچوں کی تعلیم تک رسائی کیلئے خصوصی فنڈز مہیا کئے جائیں گے تا کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ماہرین تعلیم اور اساتذہ کے دس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر رانا مشہود نے وفد کو بتایا کہ سکول ایجو کیشن سیکٹر کی ترقی حکومت کی اہم ترجیح ہے ۔ یہ کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے کہ پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے توسط سے 25لاکھ بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ2لاکھ ذہین مگر مستحق طالبعلموں کو انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ساڑھے گیارہ ارب روپے کے وظائف مہیا کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین