• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوفل ہرسٹ اسکول مسمار کرنے کا مقدمہ گرفتارملزمان کی رپورٹ عدالت میں جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں جیوفل ہرسٹ اسکول مسمار کرنے سے متعلق مقدمے میں عدالتی حکم پر اینٹی کرپشن پولیس نے دو مقدمات میں 7ملزمان کو گرفتار کرلیا جس کی رپورٹ انسپکٹر امتیاز چنہ نے عدالت میں جمع کرادی، ایف آئی اے انسپکٹر عدنان علی،ایس آئی ارشاد احمد ،اے ایس آئی حاکم علی ،بلڈر سجاد بشیر، سابق مختار کار احمد میمن ،سرویئر غلام فریداور کنٹریکٹر امین بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں،عدالت نے ملزم ذیشان کی دو مقدمات میں فی کس ایک لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی، جبکہ گرفتار بلڈر سجاد بشیر سمیت دو ملزمان نے بھی ضمانت کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا،ایف آئی اے انسپکٹر عدنان علی اور کنٹریکٹر امین دو مقدمات میں ضمانت کےلئے عدالت سے رجوع کرچکے ہیں، مقدمہ سیشن جج کے حکم پر صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کیا گیا تھا، ملزمان عدالتی تحویل پر جیل میں ہیں۔
تازہ ترین