• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی اسکول مسمار کرنے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے سولجر بازار میں قائم تاریخی جیوفل ہرسٹ اسکول کو مسمار کرنے سے متعلق کیس میں ملزمان ایف آئی اے انسپکٹر عدنان علی ،بلڈرسجاد بشیر اور کنٹریکٹر امین سمیت 4ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ‘ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10مئی تک ملتوی کردی،استغاثہ کے مطابق ملزمان کی جانب سے گزشتہ ہفتے سولجر بازار میں قائم تاریخی جیوفل ہرسٹ اسکول پر قبضے کی کوشش کی گئی تھی ‘ اس وقت 7 ملزمان عدالتی تحویل پر جیل میں ہیں جبکہ ملزم ذیشان نے مقدمہ میں ضمانت لے رکھی ہے۔
تازہ ترین