• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ معیار تعلیم کی بہتری پر زور د یں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ

باغ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع باغ سردار راشد آزاد خان نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے دورے کر رہا ہوں ہاڑی گہل ،کہوٹی،گجر کوہالہ،کے تعلیمی اداروں کے دورے اور معائینہ کیا ،اساتذہ تن دہی اور محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور نتائج بھی بہتر نظر آ رہے ہیں جن تعلیمی اداروں کے نتائج بہتر نہیں ہو ں گے ان سے باز پرس کی جائے گی اساتذہ کو کوالٹی آف ایجوکیشن پر زور دینا چائیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں ضلع باغ کی خواتین معلمات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ سے ظہیر گردیزی،طارق محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نجی سکول نے مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، جماعت چہارم میں حسان اسلام اور فریال ریض نے پہلی، جماعت ہفتم میں صالح تنویر نے پہلی،ریحان حمید اور سدرہ ابرارالحق نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
تازہ ترین