• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ اور نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ٗ عبدالغفار کدیزئی

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی عبدالغفار کدیزئی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالحمید صابر سینئر نائب صدر حاجی محمد قاسم خان کاکڑ چیئرمین مطیب احمد آفریدی سرپرست اعلیٰ حاجی مجیب اللہ غرشین آرگنائزر محمد اسماعیل کاسی و دیگر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سینئر کیڈر کے اساتذہ تعلیمی ترقی اور قوم کے نونہالوں کے بہتر مستقبل کے لئے بڑھ چڑھ اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا ہے کہ قوم کے نو نہالوں کی تعلیمی تربیت اور صوبے کے تعلیمی میدان میں ترقی سیسا بلوچستان کی ترجیحات میںسرفہرست ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیسا بلوچستان سینئر کیڈر کے اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاہے کہ صوبہ بھر کے اساتذہ اور تعداد مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ محدود سہولیات کے باوجود بھی اساتذہ اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دیں صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور طلباء اہلیت میں کسی بھی صوبے سےپیچھے نہیں ہیں اگران باصلاحیت اورذہین طلباء وطالبات پر توجہ دی جائے تو یہ صوبے کی ترقی میں ایک مثالی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین