• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ امتحانی مراکز جا کر طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ کریں،متحدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ سندھ مرا د علی شاہ شہر کے تعلیمی اداروں میں نقل کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات ضرور کریں لیکن امتحانی مراکز کے دکھاوے کے دورے کرکے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع کرنے بھی گریز کریں،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے نقل کی روک تھام کے احکامات کے باوجود شہر میں نقل مافیا سرگرم ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات کے مطابق قائم کی جانے والی چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے شہر کے تعلیمی اداروں میں چھاپوں کے دوران طلبہ کا کافی وقت ضائع ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز پر نقل مافیا کا مکمل قبضہ ہے اور کالجز انتظامیہ ان کے سامنے بے بس ہے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ نقل ایک ناسور ہے اور اسکی روک تھام کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں لیکن اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اس عمل سے طلبہ پریشانی کا شکار نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ امتحان سے قبل اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی نقل کا مواد اندر نہ لے جاسکے لیکن دوران امتحان چیکنگ کے نام پر طلبہ کا وقت ضائع کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ نقل مافیا کی مکمل بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین