• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا ، تعلیمی اداروں میں 26 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر) حکومت نے خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 26 مئی 2017 سے 31 اگست 2017 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ واضح رہے کہ گرمی کی سالانہ چھٹیاں ہر سال پرائمری سطح پر یکم جون سے جبکہ بڑی کلاسوں میں 16 جون سے دی جاتی ہیں جبکہ اس سال 26 مئی سے 31 اگست تک ہو ں گی تاہم مقررہ تاریخ سے پہلے اور 6 روز کی اضافی چھٹیوں کی وجہ 26 مئی سے رمضان المبارک کےآغاز کا امکان ہے لہٰذا تعلیمی اداروں میں اسی روز سے ہی تعطیلات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین