• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
علامہ صاحب میرے غریب خانے پر تشریف لائے
کتابوں کے شیلف دیکھ کر استفسار کیا،
’’کیا میں کتابیں دیکھ سکتا ہوں؟‘‘
میں نے کہا،
’’بسر و چشم۔‘‘
انھوں نے ایک خانے سے پرانی کتاب اٹھائی۔
اس پر جوش صاحب کے دستخط تھے۔
دوسری طبقے سے پرانی ڈائری کھینچی۔
اس پر صادقین صاحب کے دستخط تھے۔
تیسری دراز سے پرانا رسالا نکالا۔
اس پر گلزار صاحب کے دستخط تھے۔
میں نے حیران ہو کر پوچھا،
’’آپ پہلی بار یہاں آئے ہیں۔
ہزاروں کتابوں میں سے یہ جواہر کیسے منتخب کر لئے؟‘‘
علامہ صاحب نے کہا،
’’میاں! ہمارا نام طالب جوہری ہے۔‘‘
تازہ ترین