• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ابو ساری زندگی پیسے جمع کرتے رہے۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
’’کچھ خریدنے کے لئے؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔’’نہیں۔ علاج کے لئے۔‘‘
ڈوڈو نے آگاہ کیا۔’’بیماری کیا تھی؟‘‘
میں نے سوال کیا۔
’’انہیں کوئی بیماری نہیں تھی۔
در اصل ہمارے دادا کئی ماہ بیمار رہے۔
علاج پر بہت خرچہ ہوا۔
دکان بک گئی۔مکان بیچنا پڑا۔
پھر انتقال ہو گیا۔
بابا کہتے تھے، علاج کے لئے پیسہ بچانا چاہئے۔
انھوں نے مکان نہیں بنایا۔
گاڑی نہیں خریدی۔
انتقال ہوا تو بینک میں کئی کروڑ روپے تھے۔‘‘
میں نے پوچھا،
’’ان کا انتقال کیسے ہوا؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،’’ہارٹ فیل۔‘‘
تازہ ترین