• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’کیا آپ پاکستان کی نمائندگی کرنا پسند کرینگے؟‘‘
بھارتی پروڈیوسر نے فون پر پوچھا۔
’’کیوں نہیں۔‘‘
میں نے دلچسپی ظاہر کی۔
’’آپ کو بہت اچھے پیسے دیئے جائیں گے۔‘‘
اس نے یقین دلایا۔
’’بہت شکریہ۔‘‘میں نے خوشی کا اظہار کیا۔
’’ہمارے نیوز چینل پر یہ پروگرام لائیو ہوگا۔
آپ اسکائپ سے جوائن کریں گے۔
اسٹوڈیو میں چاروں مہمان بھارتی ہوں گے۔‘‘
پروڈیوسر نے تفصیلات بتائیں۔’’سب ٹھیک ہے۔
لیکن مجھے پروگرام کا موضوع تو بتائیں۔‘‘
میں نے پوچھا۔پروڈیوسر نے کہا،
’’موضوع کچھ بھی ہو،
آپ نے ہماری انا کی تسکین کیلئے
صرف مِن مِن کرنی ہے۔‘‘
تازہ ترین