• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپر آئوٹ،جعلی ایڈمٹ کارڈ بنانے کا الزام انٹر بورڈ کے 3ملازمین گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی  پولیس)نے  منگل کونقل مافیا کے خلاف انٹربورڈ آفس پر  چھاپہ مار کر  3ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔حراست میں لئے گئے افراد  قبل از وقت پیپر آئوٹ کرنے کے ساتھ جعلی ایڈمٹ کارڈ بھی بناتے اور ایجنٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔سی ٹی ڈی کی ٹیم 3گھنٹے تک یہاں موجود رہی اور دیگر ملازمین سے بھی تفتیش کی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر سی ٹی ڈی نے نقل مافیا کے خلاف کارروائی کی ۔ سی ٹی ڈی نے زیر حراست افراد سے پیپر آئوٹ کرنے کے معاملے پر تفتیش شروع کردی ہے۔ اس موقع بورڈ آفس کے گیٹ بند کر دئیے گئے تھے ،ذرائع کے مطابق حراست میں لئےجانے والوںمیں اسٹور انچارج شکیل  ، بائینڈر خاور اور علیم الدین شامل ہیں۔
تازہ ترین