• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، نجی اسکولوں میں فیسوں کے اضافے کیخلاف قرارداد منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے منگل کو نجی اسکولوں میں فیسوں کے اضافے کے خلاف قرارداد متفقہ طور منظورکرلی ہے۔ قرار داد کے محرک پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے اپنی قرارداد میں کہا کہ کراچی میں نجی اسکولز پانچ فیصد کی بجائے 25 سے 30 فیصد فیس بڑھا کر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔بچوں سے تین تین ماہ کی ایڈوانس فیس لی جارہی ۔اساتذہ کو مقرر کردہ تنخواہیں نہیں دی جارہی ہے ۔بعد ازاں ایوان نے مذکورہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے ایوان نے سیکنڈری اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں ڈزاسٹر مینجمنٹ کا کورس نصاب میں شامل کرنے سے متعلق قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔
تازہ ترین