• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود خواتین اساتذہ کی سکولوں میں طلبی

راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)راولپنڈی کے بعض ہائی سکولوں کی ہیڈمسٹریس نے خواتین اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات میں طلب کر لیا۔ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 14 اگست تک باضابطہ طور پر موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود ضلع راولپنڈی کے چند ہائی سکولوں کی ہیڈمسٹریس نے اپنے ٹیچنگ سٹاف کو آرڈر بک کے ذریعے پابند کردیا ہے کہ وہ تین تین دن چھٹیوں کے دوران سکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گی جس پر خواتین اساتذہ نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ بالخصوص رمضان کے مہینہ میں حاضری مشکل ہے ۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان سکولوں کی ہیڈمسٹریس خود موسم گرما کی چھٹیوں میں باقاعدگی سے حاضر نہیں رہتیں ۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ ٹیچروں کیلئے ایسی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ ہیڈ مسٹریس اپنی جان چھڑانے کیلئے اساتذہ کو پابند کررہی ہیں۔
تازہ ترین