• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کل ہمارے علاقے کی بجلی چوبیس گھنٹوں کے بعد آئی۔
مجھے یاد ہے کہ میرے بچپن میں بجلی کبھی کبھی جاتی تھی۔
بجلی آتی تو امی جلدی سے بچوں کے کمرے کا پنکھا چلاتی تھیں۔
بابا جلدی سے پانی کی موٹر چلاتے تھے۔
میں جلدی سے ٹیلی وژن آن کرتا تھا۔
کل بجلی آئی تو میں نے نوٹ کیا،
سب کا رد عمل مختلف تھا۔
کوئی پنکھا آن کرنے کو نہیں بھاگا۔
کوئی پانی کی موٹر چلانے کو نہیں دوڑا۔
کسی کو ٹیلی وژن دیکھنے کی جلدی نہیں تھی۔
جیسے ہی بجلی آئی،
ہم سب موبائل فون چارج کرنے کیلئے لپکے۔
تازہ ترین