• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت محنت کشوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ‘ ورکرز کنفیڈریشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرزکنفیڈریشن بلوچستان رجسٹرڈ کے زیراہتمام گوادر میں 10مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرہ کیاگیا اس موقع پر محمد رمضان اچکزئی،خان زمان اور ضیاالرحمٰن ساسولی نے بےگناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کو اسلام، انسانیت اور قبائلی روایات کے خلاف ظلم پر مبنی اقدام قراردیتے ہوئےکہاکہ گورنر، وزیر اعلیٰ اور وزراء سمیت کسی بھی اعلیٰ شخصیت نے سندھ جاکر مزدوروںکے خاندانوں سے تعزیت تک نہیں کی حکومت کی نااہلیت اور غفلت کی وجہ سے ملک بھر کے مزدوروں میں بے چینی پھیل رہی ہے حکومت بلوچستان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،گزشتہ دنوں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے میں کئی جانیں ضائع ہوئیں، اس سے قبل11 اپریل 2015 کو تربت کے مقام پر 20 مزدوروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا لیکن اب تک ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب مزدورشہداء کے لواحقین کو سانحہ 08 اگست کے شہدا کی طرح معاوضہ دیا جائےانہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ ان واقعات کا ازخود نوٹس لے کر صوبے میں عام شہریوں کی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے احکامات جاری کریں۔
تازہ ترین