• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائینگی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج 2017ء کی منظوری د ے دی، پیکیج کے تحت عام لوگوں کو 19 اشیاء ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی ان میں آٹا، چینی، گھی، تیل، دال چنا، مسور، مونگ اور ماش، سفید چنا، بیسن، کھجوریں، چاول، مشروبات، چائے، دودھ اور مرچیں شامل ہیں ٗریلیف پیکیج کے تحت رعایتی اشیاء ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کی جائیں گی جبکہ رمضان پیکیج کے تحت ریلیف کی فراہمی کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اپنے طور پر بھی 2400 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد کمی کرے گی۔ یہ ریلیف یوٹیلٹی سٹورز اپنے وینڈرز اور سپلائرز سے حاصل کردہ خصوصی رعایت کے ذریعے فراہم کریں گےصوبے بھر کہ یوٹیلٹی سٹورز میں 25شعبان سے عید الفطرکےبعد تک یہ اس پیکج سے عوام مستفید ہونگے۔
تازہ ترین