• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری سے مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر امرالدین آغا، چیئرمین ٹکری عبدالحمید بنگلزئی، جنرل سیکرٹری عبدالصبور خلجی، نائب صدر اکرم محمدشہی، نائب صدر محمد ولی ہوتک، حبیب اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ تاجر برادری سی پیک کی مکمل حمایت کرتی ہے کیونکہ سی پیک سے پاکستان باالخصوص بلوچستان میں ترقی آئیگی انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بلوچستان کی تاجر برادری کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا جس کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق سے ملاقات کے دوران انہوں نے یقین دلایا ہے کہ سی پیک اور بلوچستان کے سلسلے میں جو بھی فیصلہ ہو گا یہاں کی تاجر برادری اور بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لیا جائیگا اور اس سلسلے میں حکومت بلوچستان ایک سیمینار منعقد کر رہی ہے جس میں بلوچستان بھر کی تمام تاجروں کو دعوت دی جائیگی اور تاجر برادری کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔
تازہ ترین