• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے‘ایپکا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ سینئر نائب صدر نصر اللہ خان کاسی چیئرمین سجاد حسین سرائیکی جنرل سیکرٹری حاجی گلفراز جدون، ابراہیم مینگل، سید باری شاہ، حاجی عبدالخالق بابئی، جان محمد لاشاری، غلام حیدر کاکڑ، مجید اللہ بزدار، سید حضرت علی ، اورنگزیب، سرفراز نواز ،محمد نور ناصر، رحمت اللہ اچکزئی، نصیب اللہ غلزئی، رشید احمد اور شبیر احمد عمرانی نے مشترکہ بیان کے مطابق بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی جی پی فنڈ کی طرح بوقت سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ پر یکمشتکی جائے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے سیاہ و سفید کی جاری پالیسی کو ختم کرکے تمام منسلک محکمہ جات کے ملازمین کو ہائوس ریکوزیشن یوٹیلٹی الائونس دیا جائے سب ڈویژنل کلرک کا نام تبدیل کرکے سینئر کلرک کرنا ایک اچھا اقدام ہے اکائونٹس کلرک کو اپ گریڈ کیا جائے اضافی تعلیم کے دو ایڈوانس انکریمنٹ بحال کیا جائے ۔
تازہ ترین