• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی و نواحی علاقوں اور تجارتی مراکز میں برقی بحران برقرار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے وسطی و نواحی علاقوںاور تجارتی مراکز میں برقی بحران بدستور برقرارتفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ شہریوں کے مطابق یومیہ لوڈشیڈنگ 8گھنٹے سے تجاوزت کرگئی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید گرمی میں بچوں اور بزرگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث آب نوشی کی فراہمی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے پانی کی فراہمی کے وقت مذکورہ علاقوں میں بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے مکین ٹينکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں اور مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں نے کیسکو حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر کے وسطی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے۔ جبکہ پانی کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے۔
تازہ ترین