• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ترقی نسواں کے ملازمین مشکلات کا شکار ہیں، ایپکا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)محکمہ ترقی نسواں ایپکا یونٹ کے عہدیداران اور ممبران کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ترقی نسواں یونٹ کے صدر احمد جان، سینئر نائب صدر طاہرہ لاشاری، جنرل سیکرٹری محمد نادر، فنانس سیکرٹری فائزہ ملک، پریس سیکرٹری ماجد اسحاق اور جونیئر نائب صدر بہادر علی کے علاوہ تمام ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی بات کی گئی کہ ملازمین اس وقت بہت مشکلات کاشکار ہیں جن میں سرفہرست سروس رولز شامل ہیں جو کسی طور قابل قبول نہیں کیونکہ جو سروس رولز، بنائے گئے ہیںوہ ملازمین کے فائدے کے نہیں ہیں انہیں ان رولز کی وجہ سے اور ہی مشکلات میں ڈال دیاگیا ہے اس کے علاوہ سینئر اسامیاں بھی نہیں دی گئی ہیں موجودہ ملازمین جو کہ پچھلے چھ سال سے اپنی اسامیوں پر کام کررہے ہیں ان کو اب ترقی نہیں دی گئی اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تمام اسامیاں کمیشن میں دے دی گئی ہیں جبکہ وعدہ یہ کیا گیا تھا کہ دو اسامیاں موجودہ ملازمین کی ترقی کیلئے مختص کی جائیں گی جبکہ ایسا نہیں کیا گیا اگر پچیس مئی تک تمام مطالبات پورے نہ کئے گئے تو مجبوراً احتجاج کاراستہ اختیار کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین