• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کو بھارتی اشارے پر پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی‘مولانا وزیر

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ بلوچستان کے صدر علامہ سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا فتنہ بن چکا ہے نوجوان سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو متحد کریں گے انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی ہی ملک کو بحرانوں اور قوم کو مایوسی سے نکال سکتا ہے قائد اعظم لبرل نہیں اسلامی پاکستان بنانا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کو پاکستان مخالف مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے پاکستان نے 30لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے لیکن اس کے باوجود افغان حکمران احسان فراموشی کررہے ہیںافغانستان کو بھارت کے اشارے پر پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی پور ی قوم دفاع وطن کیلئے شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کی انتہا ہو گئی ہے انسانی حقوق کے ادارے کشمیر ی طلباء و طالبات پر بھارتی فوج کے وحشیانہ تشدد کا نوٹس لیں بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتادنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہورہی ہیں لیکن اقوام متحد ہ نے بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے استحکام پاکستان کیلئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔
تازہ ترین