• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیرہ راغہ شاہراہ کی عدم تعمیر پر پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، آل بلوچستان گڈز

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نور احمد کاکڑ، مرکزی عہدیداران حاجی سید عزیز اللہ حاجی عبدالقادر اچکزئی، حاجی عبدالباری پرکانی، راز محمد کاکڑ اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے لورالائی کے عوام کی جانب سے بیس مئی کو سپیرہ راغہ شاہراہ کی عدم تعمیر پر مذکورہ شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرک مالکان بیس مئی کو مکمل تعاون کرتے ہوئے پہیہ جام ہڑتا کاحصہ بنے کیونکہ مذکورہ شاہراہ کی عدم تعمیر کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کاشعبہ مشکلات کاشکار ہے مذکورہ شاہراہ کو 2012ء کو تعمیر نو کی وجہ سے مکمل طور پر توڑا گیا84 کروڑ روپے فنڈ بھی جاری کیا گیا مگر قابل افسوس بات ہے کہ آج2017ء میں بیس فیصد تعمیر کاکام کیاگیا صوبائی حکومت کو اس اہم شاہراہ کی تعمیر کو ہنگامی بنیادوں پر کرنا چاہیے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی سکھ کا سانس لے سکے ۔
تازہ ترین