• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کوئٹہ میں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ہوگا‘ نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمانوابزادہ ہمایوں جوگیزئی نے کہاہےکہ پی ٹی آئی کے زیراہتمام کوئٹہ میں 19 مئی کا جلسہ تاریخی ہوگاجس میں شرکت کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین آج کوئٹہ پہنچیں گےمستونگ میں مولانا عبدالغفورحیدری پر خود کش حملہ اور گوادر میں بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہےیہ بات انہوں نے بدھ کو پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماسردار روح اللہ خلجی،حاجی فوجان بڑیچ،ہاشم پانیزئی،عنایت کاکڑ، دولت خان بادیزئی،ہمایوں بارکزئی اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کا بیڑااٹھارکھا ہے اوراسی سلسلے میں19مئی کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام ہوگا جس میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے قافلوں کی صورت میں عوام شرکت کریں گے جلسہ کسی کی ذات کیلئے نہیں جلسے کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گےانہوں نے مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر خود کش حملہ اور گوادر میں بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہےسردار روح اللہ خلجی نے کہاکہ ہم ہر قسم کے اختلافات سے بالاتر ہوکر 19مئی کے جلسے کو ہر صورت کامیاب بنائیں ۔
تازہ ترین